چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ آنر کے لیے ایک نیا چار کیمروں والا ‘سستا’ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

آنر 9 لائٹ نامی اس فون کی خاص بات فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔ اس سے ہٹ کر اس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کمپنی کے اپنے ای ایم یو آئی 8.0 کے امتزاج کے ساتھ ہے۔ یہ فون گزشتہ ماہ چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹچ اسکرین کے اندر فنگرپرنٹ والا موبائل

5.65 انچ کی اسکرین میں 18:9 ریشو کا آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ فون تھری جی/ 32 جی بی یا 4 جی بی / 64 ی بی اسٹوریج کے دو ورژن میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے جس میں اوکٹا کور ہیواوے ہائی سیلیکون کیرن 659 پراسیسر دیا گیا ہے۔

آنر 9 لائٹ
تصویر بشکریہ ہواوئے

 

اس کے بیک پر تیرہ میگا پکس اور دو میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں اور فرنٹ پر بھی ایسے ہی دو کیمرے ہیں، تاہم بیک کیمروں میں ایل ای ڈی فلیش اور پی ڈی اے ایف آٹوفوکس مووجد ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ، مائیکرو یو ایس بی او ٹی جی سپورٹ کے ساتھ، ڈیجیٹل کمپاس اور پراکسمیٹی سنسر وغیرہ بھی اس کے دیگر فیچرز ہیں۔ اس کے تھری جی بی ریم ورژن کی قیمت بھارت میں 11 ہزار روپے (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی بی ریم ورژن کی قیمت 15 ہزار روپے (لگ بھگ 26 ہزار روپے) رکھی گئی ہے اور یہ اکیس جنوری سے لوگ خرید سکیں گے۔

توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ اب تک کا سب سے سستا چار کیمروں والا فون بھی ہوگا۔

Share: