پیناسونک کمپنی کی جانب سے پی سیریز کا ایک اور انٹری لیول اسمارٹ فون پی 95 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 210 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کی بیٹری 2300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 4999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے نیلے ، سنہرے اور گرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

Share: