ٹیسلا کاروں کے مالکوں کو اب راہ گیروں کو خبردار کرنے کے لیے کار کی کھڑکی کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایلن مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی کاریں جلد ہی ایکسٹرنل سپیکرز سے راہ گیروں سے بات کر سکیں گی۔ ایلن مسک نے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر پرانی ٹیسلا گاڑیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ٹیسلا کار
ٹیسلا کار

 

یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیچر سے ڈرائیور کے بولے ہوئے الفاظ راہ گیروں کو سنائی دیں گے یا پھر یہ ”گاڑی بیک ہو رہی ہے “ جیسے پہلے سے ریکارڈ شدہ فقرات دوہرائے گا۔ ڈرائیوروں اور راہگیروں کی حفاظت کے لیے یہ فیچر کافی مفید ہے۔ اس فیچر سے ڈرائیور کھڑکی کھولنے میں وقت ضائع کیے بغیر راہگیروں کو مطلع کر سکیں گے۔

Share: