ٹویٹر پر نیلے رنگ کے ٹک کے نشان سے کون واقف نہیں اور کون اپنے ٹویٹر اکاونٹ کی تصدیق نہیں چاہتا۔۔۔۔ مگر خوشخبری یہ ہے کہ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بلیو چیک مارک کی تصدیق کو توسیع دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور جلد ہی اکاؤنٹ ویریفائی کرانے کے عمل کو آسان کر دیا جائے گا تاکہ عمومی صارفین بھی اپنے اکاؤنٹس کو بآسانی ویریفائی کرا سکیں۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس وقت ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویریفائی کرانا ایک مشکل عمل ہے اور اسے آسان بنانے کے لئے کمپنی کوششیں کر رہی ہے۔ جیک ڈورسی نے اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ کب تک نئے تصدیقی نظام کو عام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم انہوں نے اس کا وعدہ ضرور کیا ہے۔

Share: