واٹس ایپ سے کون واقف نہیں اور آج کل تو اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر 10 میں سے 9 سمارٹ فون رکھنے والے لوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ مگر اب شاید ان لوگوں کی تعداد میں مزید کمی ہو جائے کیونکہ وٹس ایپ نے پچھلے سال ہی اعلان کر دیا تھا کہ جو بھی کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو وٹس ایپ کے نئے لانچ ہونے والے فیچرز کے مطابق نہیں بنائے گی، اُن پر وٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔اس سلسلے میں جن آپریٹنگ سسٹم سے سسب سے پہلے سپورٹ ختم کی جائے گی وہ بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری 10 ہیں۔اگر آپ بھی ان دونوں پر مشتمل کوئی فون استعمال کرر ہے ہیں تو یاد رکھیں کہ وٹس ایپ 31 دسمبر کو اپنی سپورٹ ختم کر دےگا۔

کوڈاس سے پہلے وٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر کو ان آپریٹنگ سسٹم پر ایپلی کیشن کام کرنا بند کردے گی اب وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اس طرح کے فون پر نیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ کی تصدیق کر سکیں گے ، تاہم 31 دسمبر کے بعد بھی موجودہ انسٹال کی ہوئی ایپ استعمال کر سکیں گے۔یاد رہے کہ وٹس ایپ اب بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری 10 کو مد نظر رکھ کر کوئی فیچر ڈویلپ نہیں کرے گا، اس لیے ان پلیٹ فارمز پر وٹس ایپ کے بہت سے فیچر کام نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2017 کو ونڈوز 8.0 پر بھی ایپلی کیشن کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ نوکیا ایس 40 اور اینڈروئیڈ 2.3.7 اور قدیم ورژن پر چلنے والی ایپلی کیشن بھی وٹس ایپ سپورٹ 31دسمبر 2017 کو بند ہوجائے گی۔

Share: