بیزل لیس ڈسپلے کا حامل ون پلس اسمارٹ فون 2018 کی پہلی ششماہی میں لانچ ہو گا۔اینڈرائڈ رپورٹ کے مطابق ون پلس سیریز کے اس فون میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔فون میں 6 انچ ڈسپلے ، 1440×2880 ریزولوشن اور فنگر پرنٹ ریڈر دیا جائے گا۔ فون کو 6 اور 8 جی بی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ انٹرنل میموری 64 جی بی ہو گی جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے رواں سال ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون سامنے آنے کی اطلاعات آ رہی تھیں لیکن اب کمپنی نے اعلان کر دیا ہے کہ اس سال کوئی اسمارٹ فون متعارف نہیں کرایا جا رہا۔

Share: