سمارٹ فون کی دنیا کی معروف کمپنی ون پلس جَلد اپنا نیا فون ون پلس 5 متعارف کروانے والی ہے جس کی قیمت ہمیشہ کی طرح دوسری کمپیوں کے فونز کی نسبت کافی کم ہوگی۔

گزشتہ برس کمپنی نے دو فونز ون پلس اور ون پلس تھری ٹی متعارف کرائے تھے جو فیچرز میں اچھے برانڈز کے فونز کے مقابلہ کے تھے مگر قیمت کافی کم تھی۔ ون پلس صرف 400 ڈالرز اور ون پلس تھری ٹی 450 ڈالرز کا تھا۔

جَلد امکان ہے کہ کمپنی ایک اور فون متعارف کروانے والی ہے جو ون پلس فور کی بجاے ون پلس فائیو ہوگا۔ چین میں فور کو بد قسمتی کا عدد سمجھا جاتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کمپنی ون پلس فور کی بجاے ون پلس فائیو متعارف کرواےَ گی۔

بیانات کے مطابق اس فون میں ڈوئل کیمرے اور 3600 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ کمپنی کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اس فون کو آدھے گھنٹے میں 60 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے اور دوران چارجنگ گیمز کھیلنے سمیت دیگر کاموں کو بھی جاری رکھا جاسکتا ہے۔ یہ فون 8 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 7.1.2 کے ساتھ ہوگا۔ مزید یہ خبر بھی ہے کہ اس فون میں 23 میگا پکسل کیمرا بھی ہوگا۔

Share: