واکی ٹاکی دوسری جنگ عظیم کے دوران ایجاد ہوئے۔ فوجی انھیں استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی تار کے اپنے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتے تھے۔ اس کے ذریعے اپنی بات پہنچانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ بولتے وقت اس پر موجود بٹن کو دبائے رکھیں اور اپنی بات مکمل کرنے کے بعد ’’اوور‘‘ (Over) کہیں تاکہ دوسری طرف موجود شخص سمجھ سکے کہ بات مکمل ہو گئی ہے اب وہ بول سکتا ہے۔ اسی طرح گفتگو کے اختتام پر ’’آؤٹ‘‘ (Out) کہا جاتا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

اگر آپ اس قدیم ایجاد کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک انتہائی زبردست ایپلی کیشن ’’زیلو‘‘ (Zello) کے نام سے اینڈروئیڈ، آئی و ایس، ونڈوز فون کے علاوہ ونڈوز پی سی کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔

zello scrn 1

zello scrn 2

zello scrn 3

zello scrn 4

Share: