واٹس ایپ ایک بڑی کمپنی بننے جا رہا ہے- ایپ کوڈ کے جائزے اور فیس بک کی سپورٹڈ ویب سائٹ پرپوسٹڈ پوشیدہ صفحے کے مطابق، فیس بک کی پیغامات والی ایپ واٹس ایپ نے کاروباری اکاؤنٹس کی تصدیق شروع کر دی ہے اور کارپوریشنز کے لیے سٹینڈ الون ایپ تیار کے رہی ہے جس کے ذریعے وہ صارفین سے بات چیت کر سکیں گے۔

سپورٹ پیج جس کا نام “ویریفائیڈ بزنس اکاؤ نٹ” ہے واٹس ایپ اس بات کی و ضا حت کرتا ہے کہ یہ صارف کے نام کے ساتھ ایک سبز نشان ظاہر کرے گا جب اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ اس صارف کا فون نمبر کاروباری اکا ؤ نٹ سے منسلک ہے۔

واٹس ایپ سپورٹ پیج کے مطابق،”واٹس ایپ ا یسے طریقے تلا ش کر رہا ہے جن کی مد د سے کاروباری بات چیت ہو سکے جو آپ کے لیے بہت ضروری ہے یہ کاروباری صفحہ یہ بھی بتاتا ہے کاروباری تصدیق فی الحال ایسے چھوٹے کاروباروں کے ساتھ منسلک ہے جوکہ پا ئلٹ پروگراموں میں شامل ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے جائزے کے مطابق،ایسا لگ ر ہا ہے کہ واٹس ایپ کاروباری مقا صد کے لیے ایک علیحدہ ایپ کو پیش کرنے کے لیے تیا ر ہے۔ یہ ایک ایسی ایپ ہے جس نے ما ضی میں واٹس ایپ کی آنے والی خصاصیات کو بے نقاب کیا تھا پراب یہ ایپ صرف انڈرائیڈ فون میں ہی کام کرتی ہے۔

ابھی یہ بات غیر واضح ہے کی پہلے سے موجود واٹس ایپ بزنس پارٹنرز کے لیے کوئی علیحدہ ایپ موجود ہے۔  حقیقی واٹس ایپ کے لیے کوڈ میں جو شواہد موجود ہیں وہ یہ تجویز کرتے ہیں کہ کاروبار آٹو میٹڈ کسٹمر سپورٹ پیغامات کو بھیجنے کے لیے نئی ایپ کو استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ فیس بک میسنجر میں ہوتا ہے۔

مارک زکر برگ کے ہاں اگست کی پیدائش

بزنس ٹیکنیکل سپیشلسٹس کے لیے ایک اوپن واٹس ایپ جاب لسٹنگ نے بھی “واٹس ایپ بزنس ایپ فار اینڈرائیڈ” کو متعارف کروایا ہے۔ مگر واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے اس کے تصد یق شدہ بزنس پروگرام یا کاروبا کے لیے ایک علیحدہ ایپ کے منصوبے کے بارے میں رائے دینے سے انکار کر دیا۔

فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو19$ بلین میں خرید لیا تھا تاکہ وہ اس ایپ کی مد د سے ایک بلین سے زیادہ صارفین سے آمدنی حاصل کر سکے لیکن سوشل نیٹ ورکنگ ایپ نے چیٹ ایپ کے ذریعے ذیادہ پیسہ کمانے پر توجہ دی۔ کاروبارمیں صارفین کی حمایت کے لیے واٹس ایپ بنانا فیس بک کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ تھا۔

 
Share: