فیس بک کی جانب سے ایک نیا فیچرمتعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اوپن کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے مینیو ایریا میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے بٹن شامل کئے گئے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال صرف اینڈرائڈ موبائلز پر آزمایا جا رہا ہے اور یہ چند صارفین کے موبائل میں آزمائش کے لئے پیش بھی کر دیا گیا ہے تاہم جلد ہی یہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔فیس بک کے اس اقدام سے لگتا ہے کہ فیس بک اپنی تمام ایپلیکیشنز کو مرکزی ایپ کا حصہ بنانا چاہ رہا ہے جس طرح پہلے میسنجر کو بنایا گیا ہے۔

Share: