موبائل اور اسمارٹ واچ استعمال کرنے والوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خبر کہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد وہ اینڈروئیڈ وئیر(Android Wear) کو وئیر او ایس (Wear OS) پکارے گا۔ نئے برانڈ کی کچھ گھڑیاں اور موبائل چند ہفتوں میں سامنے آ جائیں گے۔

جسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اینڈروئیڈ وئیر ایک ختم ہوتا ہوا پلیٹ فارم تھا، اس کی ری برانڈنگ بھی شاید اسے نہ بچا سکے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ٹائی ٹینک کا نام بدل کر امید رکھی جائے کہ یہ نہیں ڈوبے گا۔ اس وقت مارکیٹ میں لوگوں کو ایپل واچ کی خریداری میں ہی دلچسپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گیمنگ اسمارٹ فون

ماہرین کے مطابق اینڈروئیڈ وئیر یعنی وئیر او ایس کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں مہنگی، بھاری اور کم بیٹری ٹائمنگ کی ڈیوائسز اور اپ ڈیٹ کا جاری نہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس او ایس کے لیے بڑی تعداد میں ایپلی کیشنز کا نہ ہونا بھی اس کی ناکامی کی وجہ ہے۔ ایسی صورتحال میں لگتا یہی ہے کہ پراڈکٹ کا نام تبدیل کرنے سے گوگل کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

Share: