تین سال پہلے نیکون نے اپنا ڈی 810 ریلیز کیا اس کی امیج کوالٹی فل فلیج کیمرے کی علمبردار تھی اس کا اگلا کیمرہ ڈی 850 اتنا اپ ڈیٹ بنا دیا گیا ہے کہ اس کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ نئے45.7 میگا پکسل بی-ایس-آئی CMOS سینسر، نیکون کے جدید آٹو فوکس اور میٹرنگ سسٹمز،4K ویڈ یوزکے ساتھ اگلے تین کیمروں سے حاصل کیا گیا ہے-

نیکون ڈی 850 کو ستمبر میں 3,300$ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے یہ قیمت ڈی810 کی ہی قطار میں ہےیہ کوئی یو-کے یا آسٹریلیا کی قیمت نہیں ہے پر اسے براہراست 2,575£ اور 4,170 آسٹریلین ڈالرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے-

ڈی850 کا نیا پن:
سینسر:نیکو ن نے45.7 کا استعمال کرتے ہوئے بغیر دھندلاہٹ والے فلٹر کے ساتھ، فل فریم بی-ایس-آئی بینڈ واگن سے ڈی850 تک ایک بہت بڑی چھلانگ لگا ئی ہے- ڈی810 کے سینسر کو ہمیشہ سے ہی بہترین کیا گیا ہے پس یہ جاننا بہت دلچسب ہوگا کہ یہ کس طرح مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔

سونی ایک لاجواب اوربہتر فل فریم سینسر بنا رہی ہے یہ ممکنہ طور پر ریکارڈ بریکر ہوسکتا ہے-.(نیکون نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کا سینسر استعمال کر رہی ہے پر یہ صرف ایک تخمینہ ہے) یہ روشنی کی کم مقامی حساسیت کو روکنے میں مد د گار ہوسکتا ہے یقیننا یہ ایک زبردست فیچر ہوگا- جبکہ اس کی پکسل ڈینسٹی کینن کے ای-او-ایس 5DS او 5DS R کے 50.6 میگا پکسل کے بالکل بھی مترادف نہیں ہے۔

آٹو فوکس اورمیٹرنگ سسٹمز:
آٹو فوکس اور میٹرنگ سسٹمز جوکہ D5 میں ایکسپیڈ 5 پروسیسنگ انجن کے ساتھ متعارف کروائے گئے وہ ڈی 850 میں وراثتی ہیں اگر آپ ان چیزوں کو شوٹ کریں جو حرکت کرتی ہیں یا جن کو روشنی کی کمے کا سامنا ہے تو اس معاملے میں ڈی 810 کی نسبت ڈی 850 بہیت بڑی آفر ہے.

 

مسلسل شوٹنگ کی رفتار:
خاص طور پر ڈی 850 کی ریزولیوشن میں ایک سیکنڈ میں 7 فریمز کا ہونا زبردست ہے- بیٹری پر گرفت رکھتے ہوئے یہ ایک سیکنڈ میں 9 فریمز بنا سکتا ہے پر D5 کی طرح 12fps اور سونی A9 کی طرح ایک سیکنڈ میں 20 فریمز نہیں بنا سکتا اس کے باوجود یہ ایک بہترین ریزولیوشن ہے اور نیکون کے مطابق یہ کارڈ سپیڈ کے معاملے میں بھی آزاد ہے بہت سارے کاموں کو کرنے کے لیے ایک منٹ میں 7 فریمز کافی ہیں.

ڈیزائن:
یہ کیمرہ دیکھنےمیں بالکل D810 جیسا ہے پر اس میں اہم تبد یلیاں کی گئی ہیں اب اس میں XQD اور SD کارڈ کے لیے سلاٹس موجود ہیں اور SD سلاٹس پڑھنے والوں کے رجحا ن کو بڑھانے میں اہم کرار ادا کرتے ہیں اور اگر آپ کو XQD کی سپیڈ نہیں چاہیے تو یہ سستے بھی ہیں تاہم SD کارڈز کے تیز ترین ورزنز XQD سے بھی مہنگے ہو سکتے ہیں.

اس کی جھکنے والی ٹچ سکرین LCD بھی جوکہ آج کل لائیو ویو شوٹنگ کے لیے اہم ہوتی ہے جو کہ اپ ڈیٹڈ ویو فائنڈر 0.75x کی میگنیفیکیشن رکھتا ہے جوکہ DSLR میں سب سے زیادہ ہے۔ نیکون کے مطابق اس کی گرفت مضبوط ہے اور یہ کیمرے تقریبا 0.2 in/3 mm بڑے ہیں پر یہ فرق محسوس نہیں ہوتا ہے-D5 کی طرح کے چمکتے ہوئے بٹنوں کو بھی خوش آمدید کیا گیا ہے تاہم مٹی اور نمی کی مزاحمت کو بہتر بناتے ہوئے کیمرہ اپنی روشنی کھو دیتا ہے.

ویڈیو:
D5 کی ویڈیو بنانے کی تمام صلاحتیں، 4K UHD/30p اور24p ویڈیو،کیمرہ میں 4K ٹا ئم لیپ مویز،HDMI کے ذریعے4:2:2 صاف UHD آؤٹ پٹ، 8K ٹائم لیپس کیپچر، فوکس پیکنگ، 120fpsایچ-ڈیاور سلو موشن کیپچر کی تمام خصوصیات ڈی 850 میں موجود ہیں.

ڈی850 کی خصوصیات:
یہ نیکون کا پہلا کیمرہ ہے جو اولمپس کیمروں کی طرح فوکس شفٹ بریکٹنگ موڈ کی صلاحیت رکھتا ہے یہ شوٹس کی سیریز کو خود بخود مختلف فوکل پلینز پر لے جا تا ہے جنہیں آپ فوکس سٹریکنگ سافٹ وئیرز کا استعمال کرتے ہوئے اکٹھا کر دیتے ہیں تاکہ بہترین تصاویر حاصل ہو سکیں۔ آپ یا تو300 فریمز یا پھر 30 انٹرول انکیمنٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بیٹری لائف اور شٹر سائکلز کو محفوظ کرنے اور شاید وائبریشن کو کم کرنے کے لیے یہ کیمرہ الیکٹرانک شٹرز کا استعمال کر سکتا ہے.

لوازمات:
بیٹری کی گرفت، جس کا پہلے ہی ذکر کیا گیا ہے اس کی بیٹری لائف ڈبل سے بھی ذیادہ ہوتی ہے جوکہ 1,840 سے لے کر 5,140 ہوتی ہے.

کمزوری:
ایسا لگتا ہے D810 کی پیروی کرتے ہوئے D850 کیمرہ بنا یا گیا ہےاور اتنا جدید بنایا گیا ہے کہ شاید اگلے تین سالوں تک اسی کو ہی استعمال کیا جائیگا تاہم اگر اس کا سونی اور کینن سے مقابلہ کیا جائےتو کی سب سے بڑی کمزوری جو کہ ویڈیو شوٹنگ کرتے ہوئےآٹو فوکسنگ کی کمی ہےوہ کمزوری ابھی تک ویسی ہی ہے.

Share: