آج نوکیا کے فلیگ شپ فونز میں سے نوکیا 8 کے بارے میں بہت سی معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ اسے 16 اگست بروز بدھ کو متعارف کرایا جائے گا۔ نوکیا ابھی خود بھی کشمکش کا شکار ہے کہ اسے نوکیا 8 یا نوکیا 9 کے نام سے متعارف کرایا جائے۔ 

سب سے اہم بات کہ ایک نئے بینچ مارک میں اس ڈیوائس کو Unknow Heart کا نام دیا گیا ہے۔ اس بینچ مارک کے مطابق نوکیا 8 میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ اور 4 جی بی ریم ہوگی جو ایک بہت بڑا فیچر ہے۔ علاوہ ازیں اس میں اینڈروئیڈ 8.0.0 انسٹال ہوگا۔ 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نوکیا اپنے فلیک شپ نوکیا 8 کو پہلے 7.1.1 کے ساتھ پیش کرے اور پھر پہلی اپ ڈیٹ میں اس کو 8.0.0 پر اپ ڈیٹ کر دے۔ عین ممکن ہے کہ نوکیا 8 کو پہلے ہی دن 8.0.0 کے ساتھ جاری کیا جائے۔ شاید آپکو یاد ہو کہ 2016 اگست میں گوگل نے اینڈروئیڈ 7.0 کو اپنے نیکسس موبائل کے لیے جاری کیا تھا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سال بھی گوگل نیکسس ڈیوائسز کے لیے اسی ماہ اینڈروئیڈ 8.0.0 کی اپ ڈیٹ لانچ کرے گا جس کا نام بھی ابھی گوگل سامنے نہیں لایا۔ اس لیے ممکن ہے کہ نوکیا فون کو اینڈروئیڈ 8.0.0 کے ساتھ متعارف کرائے۔

اس فون کو متعارف کرانے کے بعد اس کی فراہمی میں چند ہفتے درکار ہوں گے۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ نوکیا اپنے فلیگ شپ کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.0.0 کو اسی طرح متعارف کرائے جیسے ایل جی نے پچھلے سال میں وی 20 کے لیے اینڈروئیڈ 7.0.0 متعارف کرایا تھا۔

Share: