ایچ ایم ڈی کمپنی نے نوکیا 3310 کو تھری جی ورژن میں پیش کر دیا ہے اور اسے 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد سے یہ دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہو گا۔

فون میں 2.4 انچ کلر اسکرین ، ایل ای ڈی فلیش ،ایف ایم ریڈیو ، ایم پی تھری پلئیر، 2 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 64 ایم بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کا ٹاک ٹائم ساڑھے 6 گھنٹے ہے اور اسٹینڈ بائے پر اسکی بیٹری 27 دن تک چل سکتی ہے۔ وائی فائے کی سہولت موجود نہیں۔ اس فون کو4 رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 81 ڈالر ہے۔

Share: