چینی ویب سائٹ بیڈو کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ نوکیا کمپنی کے آنے والے اسمارٹ فون نوکیا 10 میں پانچ بیک کیمرے شامل کیے جائیں گے۔ ان کیمروں کو فون کی پشت پر ایک گول دائرے کی صورت میں رکھا جائے گا .دائرے کے درمیان میں ایل ای ڈی فلیش کو شامل کیا جائے گا۔

یہ کیمرے کل 32 میگا پکسل کے لینسز پر مشتمل ہونگے اور ان سے فور کے ویڈیو بھی بنائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر ہی جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم یہ ممکن ہے کہ فون کو رواں سال ستمبر میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

Share: