موٹورولا کمپنی کی جانب سے موٹو ایکس 4 اسمارٹ فون کا ایک اور ماڈل بڑے اسٹوریج کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کالکوم اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ،6 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

موٹورولا
موٹو ایکس 4

 

فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 393 ڈالر ہے اور اسکی فروخت 31 جنوری سے شروع ہو گی۔

Share: