ہواوے کے برانڈ آنر نے مون لائٹ سیلفی اسٹک متعارف کرا دی ہے ۔ یہ اسٹک ان صارفین کے لیے خاصی فائدہ مند ہے جن کے اسمارٹ فون میں فرنٹ فلیش موجود نہیں۔ اسٹک میں سکس ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین انتہائی کم روشنی میں بھی بہترین سیلفی لے سکتے ہیں۔ اسٹک کو فولڈ کرکے ایمرجنسی لائٹ کی جگہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسٹک کو کالے اور سفید رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 139 یان ہے۔ اسٹک کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہو گی۔

Share: