پاکستان کی موبائل کمپنیوں نے ریٹس میں نمایاں کمی کر دی، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے موبائل ٹرمینشن ریٹ میں کمی کرتے ہوئے90 پیسے سے 80 پیسے فی منٹ کمی کر دی ہے، آنے والے سالوں میں اس کمی سے موبائل کنکشن استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہو گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ موبائل ٹرمینشن ریٹس کیا ہیں؟ اصل میں جب آپ کسی دوسری کمپنی کے موبائل کنکشن پر بات کرتے ہیں تو اس کی ایک خاص فیس ہوتی ہے کو کال کرنے والا ادا کر تا ہے اسے موبائل ٹرمینشن ریٹس کہتے ہیں۔

گم یا چوری شدہ فون کا سراغ کیسے لگایا جائے؟

اگر آپ ایک پاکستانی کپمنی جاز سے دوسری پاکستانی کپمنی ٹیلی نار پر کال کرتےہیں تو تو جاز فیس کیصورت میں رقم ٹیلی نار کو دے گا اور وہ فیس فی منٹ کے حساب سے ہوگی۔ اس لیے دوسرے موبائل پر ہونے والی کالز آن نیٹ سے مہنگی ہوتی ہیں۔ موبائل ٹرمینشن ریٹس میں کمی کرنے سے دوسرے موبائل پر کی جانے والی کالز وقت کے ساتھ ساتھ مزید سستی ہو جائیں گی لیکن یہ صورت ممکن ہو گا جب پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی آ ف نیٹ ریٹس میں مزید کمی کر دے، گیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نومبر 2018 تک ہو گا۔

Share: