دراز ڈاٹ پی کے کے نام سے کون واقف نہیں۔ پاکستان کی اس مقبول ای کامرس ویب سائٹ ‘دراز ڈاٹ پی کے‘ کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔ راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاء کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز گروپ علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔

راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ‘دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا’۔ علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی ویب سائٹ دراز گروپ کے نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ راکٹ انٹرنیشنل نے 2012ء میں دراز ڈاٹ پی کے کی پاکستان میں بنیاد رکھی تھی اور بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا اور نیپال میں بھی آن لائن مارکیٹ میں جگہ بنانے میں کامیابی سمیٹی ، اب فروخت کے بعد دراز اپنے آپریشنز اسی برانڈ کے تحت جاری رکھے گی ، اس فروخت کا مقصد ٹیکنالوجی ، آن لائن کامرس اور موبائل پیمنٹس کی دنیا میں علی بابا کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا تاکہ پانچ وسط ایشیائی مارکیٹوں میں آگے بڑھ سکیں جہاں مجموعی آباد 460ملین ہے جن میں سے 60فیصد 35سال سے کم عمرہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے جب علی بابا نے راکٹ کمپنی خریدی ، اس سے دو سال قبل لزادہ خریدچکاہے ۔

Share: