ایپل کمپنی نے معذور افراد کے لیے 13 ایموجیز منظوری کے لیے پیش کر دی ہیں جس میں سننے ، بولنے ، چلنے اور دیگر معذوریوں کے شکار افراد کی نمائندگی کی جائیگی۔ ایپل نے ان ایموجیز کے لیے درخواست یونیکوڈ ٹیکنیکل کمیٹی کو دے دی ہے جو اگلے ماہ اس پر مشاورت کرکے منظوری دے گی۔ ایموجیز منظور ہونے کی صورت میں انہیں 2019 کے اوائل میں متعارف کرادیا جائے گا۔

Share: