پرزما ایپلی کیشن کے پیچھے موجود ٹیم نے آئی او ایس کے لیے مصنوعی ذہانت کی حامل ایک اور زبردست ایپلی کیشن سٹکی اے آئی (Sticky AI) متعارف کرائی ہے۔

یہ ایپلی کیشن آپ کی لی گئی سیلفی میں سے آپ کو سین سے الگ کر کے سٹائل سٹیکر میں بدل دیتی ہے۔اس کی مدد سے آپ شارٹ اینی میشن شوٹنگ، بومرانگ اور ایفکٹس اپلائی کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔

ایک دفعہ کام ختم ہونے پر آپ اس میں کچھ ٹیکسٹ بھی شامل کر سکتے ہیں اور اسے دوسری ایپلی کیشن پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اسے استعمال کرتے ہوئے کافی مزہ بھی آتا ہے لیکن اس میں ایفکٹس بہت ہی محدود ہیں۔ فی الحال اس میں صرف چند ہی برش سٹروک سٹائل ایفکٹس ہیں۔

یہ مفت ایپلی کیشن ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس کے اینڈروئیڈ ورژن پر کام جاری ہے۔ اینڈروئیڈ ورژن کو کچھ ہفتوں میں لانچ کر دیا جائے گا۔

 

app scrn shot 9929

sticky app img12

ai app sample

Share: