مائیکرومیکس کمپنی کی جانب سے مائیکرومیکس بھارت 5 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اوراس کا اسٹینڈ بائے ٹائم تین ہفتے سے زائد ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، یو ایس بی اور بلوتوتھ سپورٹ دی گئی ہے۔ سیکورٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فیس ان لاک فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 7,999 ہندوستانی روپے ہے۔

Share: