سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے طویل وقت تک بیٹری چلانے والے نئے سرفیس پرو کو وقت سے پہلے فروخت کے لیے پیش کردیا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے میک بک سرفیس پرو کو آئندہ ماہ 15 جون کو باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے اسے صارفین کے لیے ابھی سے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے میک بک سرفیس پرو کی بیٹری پہلے سے پیش کردہ تمام میک بک سے زیادہ عرصے تک چلتی ہے، سرفیس پرو کی بیٹری ساڑھے 13 گھنٹے تک چلنے کے قابل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے ایپل کے آنے والے میک بک کی فروخت کو دھچکا دینے کے لیے سیف پرو کو وقت سے پہلے پری آرڈر کے لیے پیش کیا۔ مائیکرو سافٹ کے سرفیس پرو کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہورہی ہے، جب کہ اس کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں بھی مختلف ہیں۔ کمپنی نے نئے سرفیس پرو کو پہلے کے سرفیس کے مقابلے میں زیادہ اپ گریڈ کرنے سمیت اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا ہے۔

سیونتھ جنریشن انٹیل پروسیسر کے حامل نئے سرفیس پرو میں ایل ٹی ای سیلولر وائرلیس کنیکٹویٹی کی سہولت بھی ہے، جو اس سے پہلے کسی بھی سرفیس پرو میں نہیں تھی۔ نئے سرفیس پرو کی اسکرین 12.3 انچ، وزن 1.69 پونڈز، جب کہ اس کی موٹائی محض 8.5 ملی میٹر ہے۔ نئے سرفیس پرو کا رنگ اور ڈیزائن بھی ماضی کے مائیکرو سافٹ میک بک سے زیادہ اچھوتا اور دیدہ زیب ہے، جب کہ اس کے کی پیڈ کو بھی مزید بہتر اور سافٹ بنایا گیا ہے۔

Share: