مائیکروسافٹ ریسرچ ایشیا کا ایک گروپ پچھلے دو سالوں سے اس حوالے سے تحقیق کر رہاتھا۔ اس گروپ نے اب پاتھ گائیڈ(Path Guide) کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن بنائی ہے۔ یہ ایپلی کیشن جی پی ایس، وائی فائی اور ریڈیو سگنلز پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس کا انحصا ر انسانوں پر ہوتا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں ایک انسانی ”لیڈر“ عمارت کے اندر رستوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔

path guide ms app

اس کے لیے لیڈر کو بس موبائل ہاتھ میں لے کر عمارت کے اندر چلنا ہوتا ہے۔ لیڈر چاہے تو آڈیو اور ٹیکسٹ کی مدد سے رستوں کی وضاحت بھی کر سکتا ہے۔دوسرے صارفین اس انسانی لیڈر کو فالو کرتے ہوئے آن سکرین ڈائریکشن کی مدد سے رستوں کے متعلق جان سکتےہیں۔رستوں کی نشاندہی کے لیے یہ ایپلی کیشن موبائل کے سنسر کا استعمال کرتی ہے اور اس بات کا بھی بخوبی اندازہ لگا لیتی ہے کہ کتنی سیڑھیاں چڑھ یا اتر کر نچلی یا اوپری منزل پر جانا ہے۔

ایک بار راستہ ٹریس ہوجانے پر اسے پبلک میں بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جہاں سے دیگر صارفین اسے حاصل کر کے سرچ ٹول سے استعمال کر سکتےہیں۔

پاتھ گائیڈ ابھی صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاون لود کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

Share: