لینوو کمپنی نے ایس 5 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ،گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں متعارف گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 13میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ سیلفی کے لیے فون میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ ساتھ فیس ان لاک فیچر بھی دیا گیا ہے جو کہ فون کو 0.09 سیکنڈ میں ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لینوو ایس 5
لینوو ایس 5

 

کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1199 یان اور 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1499 یان ہے۔ فون کو کالے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت آج 23 مارچ سے شروع ہوگی۔

لینوو ایس 5
لینوو ایس 5
Share: