لینوو کمپنی کی جانب سے نیا لیپ ٹاپ تھنک پیڈ پی 52 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 15.6 انچ ‏ٹچ اسکرین ڈسپلے ،8 جنریشن انٹل زینون ہیکسا کور پروسیسر ، 128 جی بی ریم اور 6 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ کنکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں ایتھرنیٹ ، وائےفائے ، بلیوٹوتھ اور ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے۔ ڈیوائس میں تین یو ایسںبی 3.1 ٹائپ اے پورٹ ، دو یو ایس بی سی پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی ، ایک منی ڈسپلے پورٹ اور ایس ڈی کارڈ ریڈر دیا گیا ہے۔فیس ریکوگنیشن کے لئے ڈیوائس میں انفراریڈ کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ لیپ ٹاپ ورچول ریئلٹی او تھری ڈی ڈویلپرز کے لئے بہترین ڈیوائس ہے۔ لیپ ٹاپ کو رواں ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Share: