مائیکروسافٹ کارپوریشن نے ایک ایسی ایپ تیار کرلی ہے جو کسی تصویر میں دکھائی دینے والے دو چہروں کو اتنی صفائی سے آپس میں بدل سکتی ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

فی الحال یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور سے دستیاب ہے جبکہ آئندہ ماہ اس کا ایپل آئی فون ورژن بھی پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ تصاویر کھینچتے یا ویڈیوز بناتے وقت ان میں فوری طور پر بصری اثرات (وژوئل ایفیکٹس) شامل کرنا اب کوئی نئی بات نہیں رہی لیکن کمپیوٹر ماہرین اس عمل کو حقیقت سے قریب تر بنانے کے لیے بھرپور طور پر کوشاں ہیں۔ مائیکروسافٹ کی نئی ایپ جسے ’’فیس سویپ‘‘ (Face Swap) کا نام دیا گیا ہے، اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ 

اگرچہ یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں پہلے سے موجود ہے لیکن مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس کا کمپیوٹر الگورتھم اسنیپ چیٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید اور مؤثر ہے جو ایک فریم میں موجود دو تصویروں کو نہ صرف ایک ساتھ شناخت کرسکتا ہے بلکہ ایک چہرے کو کاٹ کر دوسرے چہرے پر اس انداز سے چسپاں کرتا ہے کہ اس تبدیلی کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

face swap app

اس کا کمپیوٹر پروگرام سب سے پہلے تصویر میں نظر آنے والے دو چہروں کو شناخت کرتا ہے جس کے بعد ہر چہرے کے ان حصوں کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں کاٹ کر دوسرے چہرے پر چپکانا مقصود ہے۔ البتہ جب ان چہروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تبدیل کیا جاتا ہے تو یہ کمپیوٹر پروگرام اس انداز چہروں کی رنگت اور چپکائے گئے کناروں میں ہلکی سی دھندلاہٹ پیدا کرتا ہے کہ جس سے یہ تقریباً حقیقی جیسے بن جاتے ہیں۔

app image

Share: