فیس بک کے 50 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کے بعد فیس بک پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے فیس بک کو اربوں ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

مگر اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق فیس بک خفیہ طور پر صارفین کی وہ ویڈیوز بھی سنبھال کر رکھتا ہے، جو صارفین اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں چند فیس بک صارفین نے فیس بک کے آپشن Download the Data Archive کے ذریعے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں وہ ویڈیوز بھی تھیں، جو وہ ڈیلیٹ کر چکے تھے۔ اگر آپ نے بھی کبھی فیس بک ویڈیو ریکارڈنگ آپشن کا استعمال کیا ہے تو آپ کی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیو اصل میں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حوالے سے چھان بین کر رہے ہیں۔

یہ مسئلہ سب سے پہلے NYMag کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر میڈیسن میلون کرچر سامنے لے کر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی بہن نے جو ویڈیو فیس بک سے ریکارڈ کی تھی لیکن پوسٹ کرنے کی بجائے ڈیلیٹ کر دی تھی، وہ بھی اُن کے ڈاؤن لوڈ کیےہوئے ڈیٹا میں موجود تھیں۔ دوسرے کئی صارفین نے بھی بتایا کہ اُن کے ڈاؤن لوڈ کیے ہوئے ڈیٹا میں بھی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیوز موجود تھیں۔

 

Share: