فیس بک آپکی پرانی یادوں کو تازہ کرنے اور ان کو محفوظ کرنے کے لیے آسان ترین ٹولز میں سے ایک ہے جو آپکی قدیم تصاویر اور کمنٹس کے کبھی نا ختم ہونے والے مجموعوں پر مبنی ہے- فیس بک اب تک عموما آپکی ما ضی کی یادوں کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے لیکن اب اس میں موجودہ یادوں کو محفوظ کرنے کا آپشن بھی شامل کر دیا گیا ہے-

فیس بک اب اپنے نئے تجربے کو لانچ کرنے جا رہا ہے جسکی مد د سے گزرے ہوئے مہینوں یا موسموں کے ڈ یٹا کو دوبارہ ترتیب دیا جا سکے گا۔ پہلی نظر میں، یہ تھوڑا سا عجیب ہے؛ ہم تصور کرتے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو اس مختصر مدت کی یاد دہانی نہیں ہوتی اور انہیں یاد رکھنا پڑتا ہے کہ مہینے پہلے کیا ہوا تھا، اور ایسا نہیں ہے جیسے فیس بک پر کافی دہرائے جانے والے نوٹیفکیشنز نہ ہوں-

بہترین پورٹیبل چارجر کونسا؟

اور دوسری طرف موجودہ واقعات کی تصاویر کو بجاِے البم میں الگ الگ رکھنے کے ایک ہی پیکج میں رکھنا ایک اہم خصوصیت ہے۔ یہ تصاویر صرف آپکے ہی پینچ میں ہوں گی پر اگر آپ چاہیں تو اپنی مرضی سے اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کر سکتے ہیں-

خبروں سے منسلک فیس بک کے مطابق یہ آج کے دن کی خصوصِت ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ آپ گزشتہ سالوں میں اسی تاریخ پر تھے اور اب یہ سہولت ہر فیس بک استعمال کرنے والے کے لیے دستیاب ہے۔ اپنے الگورتھم کو بہتر بناتے ہوئے کمپنی نے اب ان خصوصیت کے کنٹرول کو اور بھی آسان بنا دیا ہے-

فیس بک نوٹیفیکیشنز

آخر میں فیس بک ایک ایسی خصوصیت کو شامل کرنے جا رہی ہے جسکے ذریعے نیٹ ورک میں کچھ سنگ میل کا جشن منایا جا سکے گا جیسا کہ 100 دوستوں سے رابطہ یا پھر ہزاروں لائکس اور مزید سنگ میل کے ساتھ فیس بک اس میں مزید اضافے کا ارادہ رکھتی ہےا ور اسکے ساتھ ہی ان کامیابیوں کو عوام کے ساتھ شئر کرنے کی اجازت بھی ہوگی-

آئی فون 8 پلس میں بڑا نقص

جو لوگ فیس بک لائکس کا جشن مناتے ہیں ان پر ہزاروں طرح سے مذاق بنایا گیا ہے یہ سوشل میڈیا کے لیے گیمز کی کامیابیوں کی طرح ہے پر انکا مقصد یہ ہے کہ لوگ انکے آن لائن رابطوں کے بارے میں اچھا محسوس کریں ایک ایسی دنیا جس میں ہم آن لائن سسٹم کو بم بنانے جیسے منفی کاموں کے لیے استعما ل کر رہے ہیں وہاں یہ چھوٹا سا جشن لوگوں کے لیے خوشی کا باعث ہوگا-

Share: