فیس بک نے 6 سے 12 سال کے بچوں کے لئے میسنجر چیٹ ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ اس اکاؤنٹ کے لئے فیس بک اکاؤنٹ ہونا لازمی نہیں کیونکہ 13 سال سے کم عمر بچے قانوناً فیس بک اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے۔

Related image

میسنجر کڈز کو والدین اپنے اکاؤنٹ سے کنٹرول کر سکیں گے اور اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ انکی بچے کن دوستوں یا رشتہ داروں کو چیٹنگ کے لئے ایڈ کر سکتے ہیں۔ میسنجر میں بچوں کے لئے دلچسپ فلٹرز اور اسٹیکرز شامل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ رسٹرکٹڈ گروپس فیچر

اس میسنجر پر کمپنی اشتہارات نہیں دے گی اور نہ ہی بچوں کا ڈیٹا اشتہارات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ایپلی کیشن کو فی الحال صرف آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے اور اسے ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Share: