لینووو کمپنی نے دو نئے فٹنس بینڈ ایچ ایکس 03 کارڈیو اور ایچ ایکس 03 ایف اسپکٹرا متعارف کرادیئے ہیں۔ ان بینڈز کی مدد سے دل کی دھڑکن ، چہل قدمی اور نیند کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ دونوں بینڈز واٹرپروف بھی ہیں۔ ایچ ایکس 03 کارڈیو میں 0.96 ایچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، انٹیلیجنٹ الارم کلاک ، ہارٹ ریٹ سینسر ، اینٹی سلیپ موڈ ، کیلوریز برن اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ دونوں بینڈ 24 گھنٹے میں ہر پندرہ منٹ بعد ہارٹ ریٹ کو ٹریک کریں گے۔ اسمارٹ بینڈ سے نوٹیفیکیشن اسمارٹ فون پر وائس کال ، ای میل یا میسج کے ذریعے موصول ہوگا۔ بینڈ کو فون سے بلیوٹوتھ کے ذریعہ منسلک کیا جا سکے گا۔ دونوں بینڈز اینڈرائیڈ کٹ کیٹ اور آئی او ایس 8.0 اور اس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ کام کر سکیں گے۔

اسمارٹ بینڈ کی بیٹری لائف دس روز سے زائد ہے۔ لینووو ایچ ایکس 03 کارڈیو کی قیمت 1999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ایچ ایکس 03 ایف اسپیکٹرا کی قیمت 2299 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 3 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Share: