کاؤنٹر پوائنٹ کی تحقیق کے مطابق امسال فروخت ہونے والے فنگر پرنٹ اسکینر والے فون کی تعداد ایک بلین سے تجاوز کر جائے گی۔ اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ اسکینرز کو ایپل کی جانب سے 4 سال قبل متعارف کروایا گیا تھا اور اسکی مقبولیت کے پیشِ نظر تمام بڑی کمپیوں نے اپنے اسمارٹ فونز میں اس فیچر کو شامل کیا تھا۔ موبائل بینکنگ اور موبائل پینمنٹ کے لئے فنگر پرنٹ کے استعمال نے اس فیچر کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے اور اب فنگر پرنٹ اسکینرز کو اسمارٹ فون کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔

Share: