ایک اہم خبر کہ بھارت کے بڑے ٹیلی کام ادارے ریلائنس نے ملک میں مفت اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اعلان بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے ادارے کی جنرل میٹنگ کے دوران کیا۔ مکیش امبانی نے بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں مفت سمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی ہے۔

امبانی نے اپنے فور جی اسمارٹ فون کو پہلے سے پیش کردہ فون سروس ’جیو‘ کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ان کی ریلائنس انڈسٹریز کو ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی ایک اور بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹل کی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ امبانی کے مطابق اٴْن کی جیو فون سروس دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور ایک ارب سے زائد آبادی کی ڈیجیٹل لائف میں انقلاب آفرین تبدیلی کا ضامن ہو گی۔

jio smartphone pic

بھارتی کاروباری حلقوں کے مطابق امبانی کی جانب سے فور جی صلاحیت کا اسمارٹ فون بھارت کے ٹیلی کام سیکٹر میں جاری قیمتوں کی کھلی کشمکش کو ایک نئی جہت فراہم کرے گا۔ امبانی نے اس اعلان میں بتایا کہ اٴْن کی کمپنی کا فون خریدنے والا صرف پندرہ سو بھارتی روپوں کے عوض فور جی اسمارٹ فون حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پندرہ سو روپے تین برسوں کے بعد صارف کو پوری طرح واپس کر دیے جائیں گے۔

جیو فون سروس کی جانب سے مفت اسمارٹ فون رواں برس ستمبر سے عام کر دیا جائے گا۔ کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ بھارت کی انتہائی بڑی آبادی میں ٹیلی کام سیکٹر ابھی بھی بہت کچھ کر سکتا ہے اور اسی تناظر میں کئی کمپنیوں کے انضمام کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ مکیش امبانی کا کاروبار انرجی سیکٹر سے لے کر کیمیکل پروڈکشن تک پھیلا ہوا ہے۔

Share: