شیاؤمی کمپنی نے اپنی می ٹی وی سیریز میں ایک اور ٹی وی می ٹی وی 4 اے کا اضافہ کیا ہے۔ ٹی وی میں وائس کنٹرول سپورٹ ، پہلے سے بہتر آڈیو اور تھن ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ٹی وی میں 1080×1920 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 40 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے ، املاجک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج دیا گیا ہے۔ می 5 اے میں ڈولبائے اور ڈی ٹی ایس انہانسمنٹ کے ساتھ 8 واٹس کے دو اسپیکر شامل کیے گئے ہیں۔ ڈیوائس میں ڈائریکٹ ٹائپ بیک لائٹ ، 178 ڈگری ، 60 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 8 ایم ایس ڈائنامک رسپانس دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے ٹی وی میں وائی فائے ،بلیوٹوتھ ، یو ایس بی ، ایچ ڈی ایم آئی ، اینالاگ سگنل اور ایتھرنیٹ سپورٹ شامل ہے۔ می 4 اے ٹی وی کی قیمت 1699 یان ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

Share: