شیاؤمی کمپنی نے می بلیوٹوتھ ایئر فونز اور می ڈوئل یونٹ سیمی ان ائیر ہیڈ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ بلیوٹوتھ ایئر فونز میں کالر ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ہیڈ فونز میں بلٹ ان بیٹری دی گئی ہے جسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 200 گھنٹوں سے زائد ہے اور ایک چارج کے ساتھ ڈیوائس کو آٹھ گھنٹے مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈوئل یونٹ سیمی ان ائیر ہیڈ فونز میں 20 ہرٹز سے 40000 ہرٹز کی فریکوئنسی دی گئی ہے۔

ہیڈفون میں کیرمک اسپیکر دیا گیا ہے اور اس کا وزن 14 گرام ہے۔ می بلیوٹوتھ ایئرفونز کو گرے ، سنہرے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور انکی قیمت 299 یان ہے۔ ڈوئل یونٹ سیمی ان ائیر ہیڈ فونز کو کالے اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 69 یان ہے۔

Share: