شیاؤمی کمپنی اپنا بجٹ اسمارٹ فونز ریڈمی ایس 2 جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 16 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 3080 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Share: