اس ماہ کے شروع میں سکائپ ٹیم نے میسجنگ ایپلی کیشن کے نئے ورژن کو متعارف کروایا تھا ۔اب سکائپ ٹیم نے ایپلی کیشن کو اینڈروئیڈ کے لیے جاری کر دیا ہے۔ اس ورژن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ سکائپ 8.0 میں کئی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے سکائپ کی ایپلی کیشن کا ڈیزائن ہی بدل دیا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین بھی اپنے پسندیدہ رنگوں سے ایپلی کیشن کو کسٹومائز کر سکتےہیں۔
اس کے علاوہ صارفین اب میسجنگ یا ویڈیو کال کے دوران ری ایکشن آئیکون کو بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔

سکائپ نے سنیپ چیٹ کی طرح سٹوریز کا فیچر بھی شامل کیا ہے جسے ہائی لائٹ کا نام دیا ہے۔ ہائی لائٹ سے صارفین اپنی دن بھر کی سرگرمیوں کو دوستوں کو ساتھ شیئر کر سکتےہیں۔ ایپلی کیشن میں Find کے فیچر سے ایپلی کیشن میں سرچ کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ ایپلی کیشن میں Chatاور Capture کی ٹیب بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ سکائپ کا ورژن 8.0 اینڈروئیڈ کےلیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اسے آئی فون صارفین کےلیے جاری کیا جائےگا۔

Share: