شیاؤمی کمپنی کی جانب سے رواں سال سو ملین اسمارٹ فون کی شپنگ کا ہدف رکھا گیا تھا تاہم کمپنی نے یہ ہدف سال ختم ہونے سے دو ماہ پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنا ہدف 26 اکتوبر کو حاصل کر لیا تھا۔ شیاؤمی کمپنی کے بانی لی جون نے بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ان اعداد و شمار کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ٹیم ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی مسلسل کوششوں ، ٹیکنالوجی میں مہارت اور کوالٹی میں بہتری کے باعث شیاؤمی کمپنی صرف دس سال میں بڑی کمپنیوں میں جگہ بنا گئی ہے۔

Share: