سونی نے اب تک کا سستا ترین 4 کے پراجیکٹر پیش کر دیا ہے لیکن یہ سستا ترین بھی کسی 4 کے ٹی وی سے کئی گنا مہنگا ہے۔سونی کی جانب سے 4 کے پراجیکٹرز کی نئی سیریز شروع کی گئی ہے جس کی ابتدائی قیمت 5000 ڈالر ہے۔ گو کہ یہ ابھی بھی بہت مہنگا ہے لیکن دیگر 4 کے پراجیکٹرز کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے۔ سونی کے اس سے قبل پیش کئے جانے والے پراجیکٹر کی قیمت 10000 ڈالر تھی۔

اسپرین سے دانتوں کا علاج

یہ ایچ ڈی آر ہوم تھیٹر پراجیکٹر 200 انچ کی تصاویر 4 کے آؤٹ پٹ کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ اسکی ریزولیشن 2160×4096 ہے۔ 1500 لومنز کی برائٹنس کے ساتھ یہ پراجیکٹر ایچ ڈی آر 10 اور ایچ ایل جی سپورٹ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مختلف کمپنیوں کی جانب سے سستے ایچ ڈی پراجیکٹر بنانے کی دوڑ جاری ہے اور حال ہی میں ڈیل کی جانب سے 6000 ڈالر کا ایچ ڈی پراجیکٹر پیش کیا گیا تھا۔

Share: