سن بلاک کے نام سے سبھی واقف ہیں۔ اس کا استعمال عموماً لوگ گرمیوں میں کرتے ہیں، جب کہ اگر دیکھا جائے تو اس کا استعمال سردیوں میں بھی کرنا چائیے۔ انسانی جسم کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے خود کو بچانے کے لیے سن بلاک کا استعمال بھی لازمی ہے۔ سردیوں میں لوگ اکثر دھوپ کے سامنے بیٹھا کرتے ہیں تاکہ سردی کے احساس کو کم کیا جا سکے مگر تب بے خبری میں سورج کی شعاعیں ان کی جلد کو خراب کر دیتی ہیں۔ ایک یہ بھی بہت بڑی وجہ ہے کہ سردیوں میں لوگوں کا رنگ خراب ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں سن بلاک کا استعمال بہت ضروری ہو جاتا ہے۔

ڈرون جیتنے کا شاندار موقع

سن بلاک میں عموماً زہریلے مادے یا نقصان دہ کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ قدرتی اجزا سے بنائے گئے سن بلاک جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ بھی جلد کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں ۔ لہذا بازار میں ملنے والے سن بلاک سے اچھا ہے اسے گھر میں تیار کیا جائے۔

ترکیب :

  • سبز چائے کے پتے، ایک کپ
  • گلِ بابونہ، 1/2کپ
  • موم، 1چھوٹا چمچ
  • تل،بادام یا ناریل کا تیل، ایک چھوٹا چمچ
  • ایلوویرا جیل ،1/2چھوٹا چمچ
  • زنک آکسائیڈ ،ایک چھوٹا چمچ
  • وٹامن ای آئل، 1/2چھوٹا چمچ
  • لیمبو کا عرق، 1/2 چمچ

سن بلاک

درمیانی آنچ پر موم پگھلا ئیں۔ اس میں زنک آکسائیڈ ، تل، بادام یا ناریل کا تیل ملا کر بلینڈ کر لیں۔ اب چولہے سے اتار لیں۔
ایک چھوٹے ساس پین میں سبز چائے کے پتے، گ±ل بابونہ ، ایلوویرا جیل اور تھوڑا گرم پانی ڈالیں۔ تھوڑی دیر بعد مکسچر میں سے پانی نکال لیں۔

اس پانی کو تیل کے مکسچر میں شامل کریں اور تھوڑا پھینٹیں۔مکسچرکریم کی شکل اختیار کرنے لگے گا۔ لیجئے آپ کا سن بلاک تیار ہے ۔

Share: