دنیا کی بہترین میسجنگ ایپلی کیشن سنیپ چیٹ نے اپنے تمام صارفین کےلیے میپس کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا فیچر سنیپ چیٹ کی حال ہی میں خریدی گئی کمپنی زینلی(Zenly) نے بنایا ہے۔ زینلی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک مانی ہوئی کمپنی ہے۔

اس ایپلی کیشن نے اپنا یہ فیچر آئی اور ایس اور اینڈروئیڈ دونوں کے لیے لانچ کر دیاہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کو نہ صرف آسانی سے تلاش کر سکیں گے بلکہ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں۔

اب صارفین ایپ میں سکرین کو اس نئے فیچر کے مطابق کسٹومائز کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین چاہیں تو سب کو اپنی لوکیشن سے آگاہ کر سکتے ہیں یا چاہیں تو چند دوستوں کو اس بارے میں بتا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین چاہیں تو اپنی لوکیشن کو ہر کسی سے چھپا سکتے ہیں۔

Share: