آج کل ہر کوئی سمارٹ فون استعمال کرتا ہے اور ہر سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا موبائل تیز سے تیز تر ہو جائے اور ہر کام سیکنڈز میں سرانجام دے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی سمارٹ فون کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد سست رفتار محسوس ہونے لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی صارف بھی کوفت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے طریقہ کار کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے سمارٹ فون کی سپیڈ کو تیز کر سکتے ہیں اور اس پر عمل کر کے آپ خود فرق محسوس کریں گے۔
اگر آپ موبائل کے ماہر نہیں تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان طریقہ کار پر عمل کرنے کیلئے آپ کا موبائل ایکسپرٹ ہونا بالکل بھی ضروری نہیں بلکہ آپ مندرجہ ذیل دی گئی ہدایات پر عمل کر کے باآسانی اپنے سمارٹ فون کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

 یہ طریقہ کار اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن لالی پاپ استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل کی رفتار میں کافی بہتری لا سکتے ہیں۔

 

آپکو کرنا یہ ہوگا کہ سب سے پہلے اپنے موبائل کی سیٹنگز میں لائیں اور “About Device” پر کلک کریں۔

scrnone

اب یہاں موجود آپشن “Build Number” پر اس وقت تک کلک کریں جب تک آپ کے سامنے یہ میسج نہ آ جائے کہ ”You are now a developer“

scrntwo

اگلے مرحلہ میں آپ موبائل پر واپس جانے یعنی ”Back“ کا بٹن دبائیں تو یہاں آپ کو ایک نئی آپشن ”Developer Options“ نظر آئی گی۔ اس پر کلک کریں۔

scrnthree

یہاں نیچے کی جانب سکرول کرنے پر آپ کے سامنے “Window animation scale” ، “Transition animation scale” اور “Animator duration scale” کی آپشنز آ جائیں گی۔

scrnfour

یہاں پوجود اب باری باری ان تینوں آپشنز پر کلک کریں اور ان میں موجود ڈیفالٹ Animation scale جو کہ 1x ہے، کو تبدیل کر کے .5x کر دیں۔

scrnsix

لیجئے آپ کا کام ختم ہو گیا ہے اور اب آپ اپنے موبائل فون کو ری سٹارٹ کر کے موبائل فون کی رفتار میں اضافے کو محسوس کر سکتے ہیں۔

Share: