سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں، سعودی عرب میں 6.5 ملین خواتین اور 5.5 ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں۔ یہ جائزہ ایک اسپیشلسٹ ادارے نے تیار کرایا ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے سرگرم افراد 14 ملین ہیں۔ 12 ملین عربی زبان کے ہیں۔ 6.5 ملین خواتین اور 5.5 ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے.

Share: