اگر آپ کے سر کی جلد صحت مند اور توانا ہو گی تو آپ کے بال بھی صحت مند اور خوبصورت ہوں گے . وہ افراد جن کے سر کی جلد خشک ، خارش زدہ یا روکھی اور بے جان ہو انکے سر پر مضبوط ، حسین بالوں کی توقع نہیں کی جا سکتی . بعض اوقات کیمیائی یا ہلکے معیار کی غیر صحت مند پراڈکٹس کا استعمال سر کی جلد کو نقصان پہنچاننے کا سبب بن جاتا ہے جس کے نتیجے میں بال روکھے ، خشک اور بے جان ہو جاتے ہیں . خشک جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مستقل احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے .

زیتون کا تیل بہترین قدرتی پراڈکٹ ہے . اسے نیم گرم کر کے سر کی جلد پر مساج کرنے سے دوران خون میں میں بہتری آتی ہے جو جلد کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے . آپ زیتون کے تیل میں ایواکاڈو ، جوجوبا آئل ، وٹامن ای اور لیونڈر آئل کو شامل کر کے سر کا مساج کر سکتی ہیں . یہ جلد کی صحت کے لیے بنیادی اجزائ ہیں جو مناسب مقدار میں نمی فراہم کر کے خشکی کو دور کرتے ہیں ، زیتون اور ناریل کا تیل مکس کر کے لگانے سے بھی جلد کو نمی اور تازگی ملتی ہے جو صحت مند بالوں کی نشونما کے لیے بے حد اہم ہے .

اسکے علاوہ شہد اور دودھ بھی جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے بہترین ہیں . شہد اور کیلے کے پیسٹ کو آدھے گھنٹے سر کی جلد پر لگا کر خشک جلد کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے .

Share: