سام سنگ کمپنی کے اسمارٹ فون اے 6 اور اے 6 پلس کو ایف سی سی سرٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ سرٹیفیکیشن میں فون سے متعلق ابتدائی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے مطابق گیلکسی اے 6 میں ایکسینوس 7870 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون بلیوٹوتھ ، وائےفائے اور این ایف سی سپورٹ کا حامل ہوگا۔ گیلیکسی اے 6 پلس میں کمپنی قالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 4 جی بی ریم شامل کرے گی۔ دونوں اسمارٹ فونز کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Share: