سیمسنگ اور چائنا ٹیلیکوم نے باہمی شراکت سے نیا اسمارٹ فون ڈبلیو 2018 لانچ کر دیا ہے۔ فون میں 4.2 انچ کی دو امولڈ اسکرینیں ، اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جیونی کے نئے اسمارٹ فون

فون میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔

Image result for samsung w2018

اسمارٹ فون سے 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 4 کے ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ فون کی بیٹری 2300 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، گولڈ اور سلور رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کی قیمت 15999 یان ہے۔

Share: