ویسے تو کیمرہ کا نام سنتے ہی دماغ میں نیکون، کینن اور سونی جیسے برانڈز کا نام آتا ہے مگر ان سے ہٹ کر ایک منفرد کیمرہ نانے والی کمپنی ڈی جی آئی کمپنی نے نیا سپر 35 کیمرہ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔ اس کمپنی کے کیمرہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کیمرے ڈرونز پر بآسانی لگاے جا سکتے ہیں اور بہترین برڈ آئی ویو لیا جا سکتا ہے۔ کیمرے کو زینمیوز ایکس 7 کا نام دیا گیا ہے اور یہ ڈرون کیمروں کے ذریعے سائن میٹوگرافی میں مددگار ثابت ہو گا۔ زینمیوز ایکس 7 میں 35 ملی میٹر سینسر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ اب لینڈ لائن پر

یہ کیمرہ 6 کے وڈیوز بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کیمرے میں نیا کلر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس سے مدھم روشنی میں بھی بہترین وڈیوز بنانا ممکن ہو گا۔ اسکے ساتھ ساتھ کیمرے میں نیا ڈی ایل ماونٹ سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

ڈی جے آئی

اس سسٹم کے لئے کیمرے میں 16 ، 24 ، 35 اور 50 ملی میٹر فوکل لینگتھ کے لینسز استعمال کیے گئے ہیں۔ 

تمام لینسز میں ایف 2.8 اپرچر دیا گیا ہے۔ 16 ملی میٹر لینس میں این ڈی فلٹر جبکہ دیگر لینسز میں میکینکل شٹر دیا گیا ہے۔ کیمرہ نومبر کے اوائل میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 2699ڈالر سے شروع ہو گی۔

ڈی جے آئی

اس میں ایک نیا ای آئی موڈ ہے جس میں فلم کیمرہ اور بہترین کام کرتا ہے، سنیما گرافکس میں ہر منظر کو ممکنہ حد تک محفوظ کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ شور کے ساتھ آوازوں کو بھی صاف اور توازن کے ساتھ ریکاڈ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

2 منٹ شوٹریل میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کیمرہ کیسا کام کر سکتا ہے:

Share: