چینی کمپنی اوکی ٹیل نے دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ 10000 پرو یا کنگ 10000 نامی اس اسمارٹ فون کی بیٹری 10 ہزار ایم اے ایچ کی ہے جسے مکمل چارج ہونے میں صرف تین گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

اس فون کی پہلی جھلک رواں سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائی تھی اور اب اسے جلد فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں آج کے اسمارٹ فونز کا سب سے بڑا مسئلہ بیٹری لائف ہی ہوتا ہے اور ڈیوائسز کو اکثر بہت جلد چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری والا یہ فون اسٹینڈ بائی پر ہی دس سے پندرہ تک چل سکتا ہے جبکہ عام استعمال پر بھی یہ تین سے چار دن آرام سے نکال لیتا ہے۔

یہاں یہ جان لیں کہ گوگل پکسل ایکس ایل کی بیٹری 3450 ایم اے ایچ جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ پلس کی 3500 ایم اے ایچ ہے جس سے چینی فون کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ تاہم 10000 میں ایک خامی اس کا وزن ہے جو کہ 292.5 گرام ہے اور دیگر فونز کے مقابلے میں کافی بھاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آئی فون سیون پلس کا 188 گرام ہے۔

اس فون کے دیگر فیچرز میں 5.5 انچ کا گوریلا گلاس ڈسپلے، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، میڈیا ٹیک اوکٹا کور 1.5 گیگا ہرٹز پراسیسر وغیرہ نمایاں ہیں۔ اس کی قیمت کا اعلان تو نہیں ہوا تاہم یہ 24 سے 28 ہزار روپے کے درمیان جون میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

Share: