اس سے پہلے تو وینڈنگ مشینوں کو سافٹ ڈرنکس اور چپس وغیرہ لینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا مگر سنگاپور میں تو اس مہنگی ترین گاڑیاں نکالی جاسکیں گی۔ جی ہاں سنگا پور میں آٹو باہان موٹرز نامی کمپنی نے ایک پندرہ منزلہ شوروم اوپن کیا ہے جہاں وینڈنگ مشین کی طرح 60 سلاٹس میں فراری اور لیمبورگنی جیسی مہنگی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ‘یہ دنیا کی سب سے بڑی لگژری کار وینڈنگ مشین ہے’۔ یہ ‘وینڈنگ مشین’ دسمبر میں تعمیر کی گئی تھی اور اب اسے عام لوگوں کے استعمال کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سڑک پر موجود صارفین ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے کے ذریعے اپنی مرضی کی گاڑی کو دیکھ اور چن سکتے ہیں اور ادائیگی کے جدید سسٹم کی بدولت ایک سے دو منٹ میں اسے حاصل بھی کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے جنرل منیجر گیری ہونگ نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وینڈنگ مشین فارمیٹ سنگاپور میں کم زمین کو اچھے طریقے سے استعمال کرکے دیگر حریف کمپنیوں سے آگے نکلنا ہے۔ ان کے بقول ‘ ہمیں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم کچھ تخلیقی اور نیا بھی چاہتے ہیں‘۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے ڈویلپرز سے رجوع کرکے گاڑیوں کے حصول کے اس انوکھے طریقے کو اپنایا۔ یہاں جدید ترین اسپورٹس گاڑیوں سے لے کر کلاسیک سواریاں بھی خریدی جاسکتی ہیں۔ اس طرح کا تجربہ رواں سال مارچ میں ایک امریکی کمپنی کاروانا نے بھی سان انتونیو میں کیا تھا جہاں تیس گاڑیاں آٹھ منزلہ عمارت میں رکھی گئی تھیں۔

Share: