ہم سب کے پاس گھر میں ایک کمپیوٹر لازمی ہوتا ہے، اور ایسے میں خراب میموری کارڈ یا یو-ایس-بی سے نمٹنا ایک مشکل کام ہے۔ ہم عام طور پر، بہت اہم فائلوں، تصاویر اور ویڈیوز یو-ایس-بی میں ذخیرہ کرتے ہیں۔ ہم انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت خرچ کرتے ہیں تاکہ خراب ہونے والی یو-ایس-بی کے پیچھے جو وجوہات ہیں ان کو تلاش کریں۔

انٹرنیٹ پر بہت سے فری سافٹ وئیر اور ویب سائٹس دستیاب ہیں جو اس بات کی گارنٹی دیتی ہیں کہ وہ آپ کی خراب یو-ایس-بی ٹھیک کر سکتی ہیں۔۔۔۔ مگر ان میں سے کوئی بھی مفت دستیاب نہیں۔۔۔۔۔

بہت سے سافٹ وئیر جو مفت نہیں وہ بھی اکثر خراب یو-ایس-بی کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔۔۔۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنی خراب یو-ایس-بی کو خود سی-ایم-ڈی سے ٹھیک کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

سی-ایم-ڈی
سی-ایم-ڈی

 

ایک خراب ڈرائیو یا ایسڈی کارڈ کو سی-ایم-ڈی کا استعمال کرتے ہوئے کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں…

یہاں ہم آپ کو کچھ اہم کمانڈز بتانے لگے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی یو-ایس-بی کو خود ٹھیک کر سکتے ہیں، مگر اس سب میں سب سے اہم اور افسوس والی بات یہ ہے کہ آپ اپنی یو-ایس-بی ٹھیک تو کر لیں گے مگر آپ کا اہم مواد ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنا قیمتی ڈیٹا واپس نہیں لے سکتے۔۔۔

نیچے دئی گئی آسان ہدایات پر عمل کریں اور باآسانی خود اپنی یو-ایس-بی ٹھیک کریں۔

  1. خراب یو-ایس-بی یا میموری کارڈ کو اپنے کمپیوٹر کے ساتھ لگائیں اور اپنا سی-ایم-ڈی کھول لیں۔ اس کے لیے آپ کو ونڈو بٹن کے ساتھ آر کا بٹن دبانا ہوگا (WIndows+R)۔ ایک کالی سکرین کھل جائے گی جس میں آپکو CMD لکھنا ہوگا۔
  2. ایک کمانڈ پرومٹ کھل جائے گا جس میں آپکو (diskpart) لکھنا ہے۔
  3. اس کے بعد آپکو (list disk) لکھنا ہے، ایسا کرنے سے آپکو ایک لسٹ ظاہر ہوگی جس میں اپکے کمپیوٹر سے جڑی تمام ذخیرہ کرنے والی ڈوائسسز نظر آئیں گی۔
  4. اب لکھیں (
  5. جب آپ مطلوبہ ڈسک کا انتخاب کر لیں تو (clean) لکھیں اور انٹر کا بٹن دبائیں.
  6. جب پراسس مکمل ہو جائے تو (create partition primary) لکھیں اور انٹر دبائیں.
  7. پھر (active) لکھیں اور انٹر دبائیں۔ اس کے بعد (select partition 1) لکھیں اور انٹر دبائیں۔
  8. اب آخر میں (format fs=fat32) لکھیں اور انٹر دبائیں۔ اب آپکی ڈرائیو فارمیٹ ہو جائے گی اور بلکل ٹھیک ہو جائے گی۔

اور اس طرح سے آپ اپنی خراب یو-ایس-بی اور میموری کارڈ خود ٹھیک کر سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان ہدایات پر عمل کر کے اپنی ڈرائیوز خود ٹھیک کریں گے اور اس مضمون کو ذیادہ سے ذیادہ لائک اور شئیر کریں گے۔

Share: